اسلام آباد (جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر نا مانے کے بیان پر پیپلزپارٹی کا ردعمل سامنے آگیا ہے ہے۔پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر خزانہ سید نوید قمر کا کہنا ہے کہ اگر ن لیگ اور جے یو آئی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کو نہ ماننے کا فیصلہ کریں گی تو ہم بھی قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو نہ ماننے پر مجبور ہوں گے۔
اپوزیشن کے تمام اہم فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مکمل اتفاق رائے سے ہونے چاہیے۔ ن لیگ اور جے یوآئی(ف) لانگ مارچ سے استعفوں کو نتھی کرکے پہلے ہی پی ڈی ایم کو دھچکا پہنچا چکے ہیں۔ اپوزیشن کے تمام اہم فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے مکمل اتفاق رائے سے ہونے چاہئیں۔
پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے متفقہ فیصلوں کی خواہاں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر نہ مانا گیا، تو پیپلزپارٹی بھی قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو تسلیم نہیں کریں گے۔
واضح رہے مسلم لیگ (ن) اور جے یو آئی نے سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو قائد حزب اختلاف نہ ماننے پر اتفاق کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے جے یو آئی (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی ، جس کے دوران شاہد خاقان عباسی نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف منتخب ہونے کے بعد کی صورت حال پر مشاورت کی۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو کے دوران کہا گیا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتیں پیپلزپارٹی کے رویہ سے مایوس ہیں۔ دونوں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کو اپنا قائد حزب اختلاف لانے کے لئے حکمت عملی طے کرنی ہوگی۔اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کے معاملے میں پیپلزپارٹی نے باپ سے حمایت مانگ کر سب کو مایوس کیا ہے۔
والد کی آخری رسومات پر بیٹے کا ڈی جے سسٹم اور ڈانسرز کا انتظام، لوگ حیران
مجوزہ آئینی ترامیم ، وفاقی آئینی عدالت کی تشکیل کیلئے حکومتی مسودے کے نکات سامنے آگئے
آئینی ترمیم کسی اصول نہیں سیاسی مفادات پر ہو رہی ہے: فاروق ستار
علیمہ خان ،عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
جن ممالک میں الیکشن چوری ہو وہ ترقی نہیں کرسکتے: شاہد خاقان عباسی
قائداعظم نے سب سے پہلے وفاقی آئینی عدالت کی تجویز پیش کی، بلاول بھٹو زرداری
شنگھائی کانفرنس کے روز احتجاج کا مقصد ملک کو غیر مستحکم کرنا ہے، خواجہ آصف
اسلحہ و شراب برآمدگی کیس،علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ برقرار
تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان سازش ہے : فیصل کنڈی
رواں ماہ ڈینگی کے 114 کیسز رپورٹ