راولپنڈی،تھانہ رتہ امرال پولیس کی کارروائی، غیرقانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اور کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنیوالے 02ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) تھانہ رتہ امرال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اور کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والے 02ملزمان گرفتارکرلئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کارو ائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ ا ورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے ملزم عبدالودود کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے گیس سلنڈرز ،کانٹا اور دیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے، جبکہ ایک اور کاروائی کرتے ہوئے کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والے ملزم محمد بلال کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے کھلا پیٹرول برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی راول نے ایس ایچ او رتہ امرال اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں