مریم نواز کا مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کو نئی قوت سے شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد : (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن نے مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن کی تشکیل نو کا آغاز کر دیا۔ مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے ایم ایس ایف کو نئی قوت سے شروع کرنے کا اعلان کردیا ۔

مریم نواز نے ایم ایس ایف میں نوجوانوں کو شمولیت کی دعوت دے دی، ایک خصوصی کیو آر کوڈ جاری کردیا گیا جس کے ذریعے نوجوان اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن رہنما مریم نواز شریف نے کہاکہ سٹوڈنٹ فیڈریشن نے قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیا، سٹوڈنٹ فیڈریشن کا ایک بار پھر آغاز کیا جارہاہے، کیو آر کوڈ سکین کریں اور طالب علموں، نوجوانوں کی متحرک اور فعال تنظیم کا حصہ بنیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ آپ کی شمولیت سے پاکستان کو مضبوط، فعال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔