احد رضا میرجلد اشتیاق احمد کی سیریزپربننے والی فلم میں جلوہ گرہوں گے

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز کے اداکار احد رضا میر جلد اشتیاق احمد کی سیریز پر بننے والی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

احمد رضا میر پاکستان کے نامور نامہ نگار اشتیاق احمد کی مشہور سیریز انسپیکٹر جمشید پر بننے فلم سے اسکرین پر جلوہ گو ہوں گے۔ احد آخری مرتبہ نیٹ فلکس پر غیر ملکی فلم Resident Evil سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرتے نظر آئے تھے۔ انسپکٹر جمشید سیریز پر مبنی اس فلم میں احد رضا میر کے علاوہ عمیر رانا، انوشے عباسی بھی شامل ہوں گے۔ اس فلم ہدایتکاری کے فرائض فہد نور سرانجام دیں گے جبکہ اسے کریٹرز ون نے پروڈیوس کیا ہے۔