میرا جی نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم سٹار میرا جی نے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر مدینہ منورہ اور خانہ کعبہ سے مختلف تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ میرا جی خانہ کعبہ کے سامنے کھڑی ہیں اور ان کے عقب میں بیت اللہ کا در ہے اور وہ دعا مانگ رہی ہیں جبکہ دیگر تصاویر میں انہیں مسجد نبویؐ میں تلاوت کلام پاک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ میرا نے خانہ کعبہ کے در سے تصاویر شیئر کیں جس کے کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ انہوں نے عمرہ 29 مارچ 2023 کو کیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے اپنے دوستوں اور مستقبل میں بننے والے دوستوں کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔