ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی وارث جاوید نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنا دی

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی وارث جاوید نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر موت کی سزا سنا دی۔

مقتول کے ورثا کو2 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے ، عدیل حسین نامی ملزم نے دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے تنویر اقبال کو قتل کر دیا تھا۔ واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی محمد پرویز کی مدعیت میں سال 2018 میں تھانہ سول لائنز میں درج کیاگیا تھا۔ عدالت نے گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر ملزم کو موت کی سزا سنا دی جبکہ عدالت نے مقتول کے قانونی ورثا کو دو لاکھ روپے بطور ہرجانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔