جہلم: اے این ایف کی کارروائی ، 2 ٹرکوں سے 47 کلو منشیات برآمد

جہلم: (کرائم ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس کی منشیات کیخلاف کارروائیاں ملک بھر میں جاری ہیں ، اے این ایف نے جہلم میں 2 ٹرکوں سے 47 کلو منشیات برآمد کرلی۔

اے این ایف حکام کے مطابق قیمتی منشیات کو ٹائلوں اور کپڑوں کی آڑ میں خیبرپختونخوا سے لاہور سمگل کیا جا رہا تھا ۔ اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر سوہاوہ کے قریب مشکوک ٹرکوں کو روکا ، ایک ٹرک سے 27کلو 600گرام چرس جبکہ دوسرے ٹرک سے 19کلو 200گرام افیون برآمد ہوئی ہے۔

اے این ایف حکام کاکہنا ہے کہ 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کا تعلق خیبر سے ہے ۔ اے این ایف نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔