راولپنڈی پولیس کاکریک ڈاؤن ،32پیشہ وربھکاری گرفتار

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری کرتے ہوئی32بھکاری گرفتارکرلئے۔

تفصیلات کے مطابق انچارجزبیگراسکواڈز نے اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 32 بھکاریوں کو گرفتار کر کے راولپنڈ ی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروایا، پیشہ وربھکاری راولپنڈی شہر کی مختلف شاہرائوں اور چوک چوراہوں کھڑے ہو کر نہ صرف ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ حادثات کا بھی اندیشہ بنا تے ہے ، عوام سے بھی گزارش ہے کہ ایسے عوامل کی حوصلہ شکنی کی جائے اس سے نہ صرف معاشرے میں بہتری آئے گی بلکہ ٹریفک کی روانی بھی بہتر ہو گی۔