ایف آئی اے نے چالیس بڑے چینی ڈیلرز کے اکائونٹس سمیت 424 اکائونٹس منجمد کردیئے ،مجموعی طور پر 70ارب کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ مل گیا، تہلکہ خیز انکشاف

لاہور (آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے چالیس بڑے چینی ڈیلرز کے اکائونٹس سمیت 424 اکائونٹس منجمد کردیئے ، منجمد کئے گئے بینک اکائونٹس میں جعلی اور بے نامی اکانٹس شامل ہیں،ایف آئی اے کو 424اکائونٹس میں مجموعی طور پر 70ارب کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ مل گیا۔ایف آئی اے نے چینی سٹہ بازوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے چالیس بڑے چینی ڈیلرزکے اکائونٹس سمیت 424اکانٹس منجمد کردیئے ہیں، سٹہ بازمافیا کے ساتھ ان کے رشتے داروں کے بھیاکائونٹس منجمد کئے گئے ہیں،منجمد کئے گئے بینک اکائونٹس میں جعلی اور بے نامی بھی شامل ہیں۔ذرائع کا

کہنا ہے کہ منجمد اکائونٹس میں سٹے کی رقم بھی منتقل ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے ، ایف آئی اے کو 424اکائونٹس میں مجموعی طور پر 70ارب کی ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ مل گیا۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ابھی تک سٹہ بازی میں استعمال 75فیصداکائونٹس منجمد کئے گئے ہیں ، مزید بینک اکائونٹس کی نشاندہی ہورہی ہے ، شواہد ملنے پر مزید اکائونٹس بھی منجمد کئے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں