ترکیہ میں زلزلےکے 49 دن بعد امدادی ٹیموں نے ملبے سے بلی کوزندہ نکال لیا

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے علاقے کہرامان مرعش میں ملبہ ہٹانے کے لیے کام کرنے والی امدادی ٹیموں نے 49 دن بعد ایک بلی کوزندہ نکال لیا۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق علاقے میں کام کرنے والی ٹیمیں بلی کو نکالنے میں کامیاب رہیں جس کے بعد اسے مزید دیکھ بھال کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔6 فروری کو جنوب مشرقی ترکیہ میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیاجس کے جھٹکے ملک کے 11 صوبوں اور شام سمیت ہمسایہ ممالک میں بھی محسوس کئے گئے تھے ۔ترکیہ میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد49 ہزار سے تجاوز کر گئی ہےجبکہ ایک لاکھ40ہزار عمارتیں منہدم ہوگئی تھیں۔