پاک، کیویز میچز کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان

لاہور : ( سپورٹس ڈیسک ) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کا امکان ہے ، کراچی میں چار کی بجائے تین ون ڈے میچز کرا نے کی تجویز زیر غور ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آغاز 14 اپریل سے ہوگا ، کیوی ٹیم تین ٹی 20 میچز لاہور میں کھیلے گی ، جس کے بعد دونوں ٹیمیں پنڈی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی ۔

شیڈول کے مطابق راولپنڈی میں دو ٹی 20 اور ایک ون ڈے میچ ہوگا ، تاہم پنڈی کو ایک اور ون ڈے میچ کی میزبانی ملنے کا امکان ہے، آخری تینوں ون ڈے میچز نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کرائے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق کچھ سیاسی اور کچھ کرکٹ کے معاملات کی وجہ سے شیڈول میں معمولی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔