ہمایوں سعید کو بھارت سے کس نے شادی کی پیشکش کر دی  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )معروف اداکار ہمایوں سعیدکو بھارت سے شادی کی پیشکش ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستانی اداکارہ ہمایوں سعید کو کریشنز نامی خاتون نے شادی کی پیشکش کر دی ۔ خاتون نے اپنے پیغام میں ہمایوں سعید کیلئے لکھا کہ’’ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے ؟ میں جانتی ہوں کہ آپ پہلے سے شادی شدہ ہیں لیکن اس دل کا کیا کروں ۔ کریشنز نامی خاتون کا کہنا تھا کہ میں بھارت سے ہوں ، آپ سے محبت کرتی ہوں اور میں آپ سے عمر میں 24سال چھوٹی ہوں ہوں

۔ بھارتی خاتون نے ہمایوں سعید سے کہا کہ پلیز مجھے جواب دیں کیا اگلے جنم میں آپ مجھ سے شادی کریں گے ؟ اس جنم میں تو ممکن نہیں ہے ۔ پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے سوشل میڈیا پر خاتون کو جواب دیا کہ مجھے پیار کرنے کا شکریہ۔ مگر شادی کے لیے آپ کو مجھ سے بہتر لوگ مل جائیں گے۔ انشا اللہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں