پٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آن لائن ) ایل پی جی کی قیمت میں 14روپے فی کلو کمی کر دی گئی ہے۔ماہ اپریل 2021 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ایل پی جی14روپے فی کلو،گھریلو سلنڈ166روپے اور کمرشل سلنڈرکی قیمت640روپے کمی کے بعدماہ اپریل کیلئے نئی قیمتیں جاری کر دی۔ سرکاری پیداواری قیمت میں12,048روپے میٹرک ٹن کمی ہوگئی۔اب ایل پی جی160روپے فی کلوکی جگہ146روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر1885روپے کی جگہ1719روپے اور کمرشل سلنڈر7252 روپے کی جگہ6612روپے ملک بھر میں دستیاب ہو گی۔ ملک بھر میں غیر معیاری سلنڈر پھٹنے سے روز 2سے 3معصوم جانوں کا ضیاع ہو رہا ہے۔گوجرانوالہ

ہے۔گوجرانوالہ میں 400 سے زائد غیرمعیاری سلنڈر بنانے والے کارخانے موجود ہیں،ان کو فوری طور پر بند کیا جائے اور ملک بھر میں غیر معیاری سلنڈرکی خریدو فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین قانون سازی کی جائے تاکہ معصوم جانوں کا ضیاع روکا جا سکے۔ایل پی جی پٹرول اورڈیزل کے مقابلے میں 50 فیصدسے 60 فیصد سستا اور ماحول دوست ایندھن ہے۔آٹو میں ایل پی جی کے استعمال کو لیگل کیا جائے۔ ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن پاکستان کے چیئرمین عرفان کھوکھرنے کہا کہ ملک بھر میں غیر معیاری سلنڈر سرے عام فروخت ہو رہا ہے۔ غیر معیاری سلنڈر سے روز 2 سے 3 معصوم جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔ابھی تک حکومت نے اس پر قابو نہیں پایا۔ہم حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ ان کارخانوں کو مکمل طور پر بند کیا جائے اورملک بھر میں غیر معیاری سلنڈر کی خریدوفرخت کو روکا جائے۔ ہم حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔آٹو گیس کی پالیسی میں نرمی کیجائے،اور اس کو مکمل طور پر لیگل کیا جائے۔کیونکہ ایل پی جی پٹرول اور ڈیزل کے مقابلے میں 50 فیصدسے 60 فیصد سستا اور ماحول دوست اندھن ہے۔ ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز سے گزارش: اوگرا کی مقررکردہ قیمت پر گیس فروخت کریں۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا جس کے تحتپیٹرول 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل تین روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔ فنانس ڈویژن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتو ں کے مطابق پیٹرول 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں تین روپے کی کمی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 55 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔لائٹ ڈیزل 1 روپے 56 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں