پیٹرول 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، اعلامیہ جاری

پیٹرول 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا، اعلامیہ جاری

وزارتِ خزانہ نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ 

اس حوالے سے وزارتِ خزانہ نے بتایا کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے۔ 

وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی جبکہ مٹی کا تیل ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1روپیہ 56 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔

پیٹرول کی نئی قیمت 110روپے 35 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی نئی قیمت 113 روپے 8 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 79روپے 86ہیسے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 82 روپے 6 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ 

وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں