مکہ مکرمہ میں انتہائی افسوسناک واقعہ زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران 2 پاکستانی جاں بحق تعلق کس شہر سے نکلا؟دونوں شناخت کے بعد مکہ میں ہی سپردخاک

مکہ مکرمہ ( آ ن لائن) مکہ مکرمہ میں زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران 2پاکستانی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ دونوں پاکستانیوں کی شناخت ہوگئی اور تعلق ضلع جھنگ سے ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق دونوں مزدور لفٹر اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے گر کر جاں بحق ہوئے۔اطلاعات ہیں کہ دونوں پاکستانی مزدوروں کی تدفین مکہ مکرمہ میں کر دی گئی ہے۔حادثہ مکہ مکرمہ کے حی النسیم علاقے میں پیش آیا۔ مزدورکام کے دوران پانچویں منزل سے گرے اور زمین پر گرتے ہی تینوں موقع پر جاں بحق ہوگئے۔مکہ مکرمہ پولیس کے تحت العزیزیہ سٹیشن کو اطلاع دی

گئی جس کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ بعد ازاں ہلال احمر کے ذریعہ متوفین کو اسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں