افغانستان سے شکست: رضوان نے نوجوان کھلاڑیوں کے حق میں آواز اٹھا دی

اسلام آباد: (سپورٹس ویب ڈیسک) افغانستان کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی شکست کے بعد وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے نوجوان کھلاڑیوں کے حق میں آواز اٹھا دی۔

محمد رضوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا اور لکھا مجھے پاکستان کرکٹ کے ان نوجوان سپر سٹارز پر مکمل یقین ہے ۔

وکٹ کیپر بیٹر نے ان نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کہا کہ مضبوط رہیں اور اس شکست کو اپنے اندر کی آگ بھڑکانے دیں، سخت محنت کریں اور یقین رکھیں ۔

کرکٹرز نے ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ چیمپئنز ہیں، آپ لوگ ایک اچھا کم بیک کریں گے ۔ واضح رہے کہ افغانستان نے 3 میچز پر مشتمل سیریز کے کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔