امریکی کرنسی کی قیمت میں پھر اضافہ

کراچی: (کامرس ڈیسک) انٹربینک میں چار دن کی چھٹی کے بعد امریکی کرنسی کی قدر میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج انٹربینک میں چار دن کی چھٹی کے بعد کاروبار کا آغاز ہوا تو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا۔

انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 80 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد امریکی کرنسی 284 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 72 پیسے سستا ہو کر 283.20 روپے پر بند ہوا تھا۔