جماعت اسلامی کاپنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف منگل کو احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی نے 30 اپریل کو صوبہ پنجاب میں ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف 28 مارچ بروز منگل کو احتجاجی مظاہرے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 28 مارچ کو 3 بجے سہ پہر دفتر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی مریڑ چوک سے ریلی کا آغاز کیا جائے گا۔ جبکہ مری روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔