لاہور : لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد

پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کردی

لاہور (کرائم ڈیسک) لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے مختلف پہلوؤں پرتفتیش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق تیس سالہ ڈاکٹر نسیم اعجاز ہاسٹل نمبر انتیس میں مردہ حالت میں پائی گئی ، پولیس نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے لاش مردہ خانے منتقل کردی ۔

پولیس کاکہنا تھا کہ متوفیہ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور وہ گزشتہ چار سال سے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی ۔ پولیس نے قتل، خودکشی سمیت دیگر پہلوؤں پر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔