چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے

لاہور: (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں کل اسلام آباد عدالت پیشی کے معاملے پر مشاورت کی گئی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی قیادت اور لیگل ٹیم سے مشاورت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کل صبح عدالت میں پیش ہونے کیلئے اسلام آباد جائیں گے، اس مقصد کیلئے فواد چودھری لیگل ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہو گئے، مرکزی قیادت بھی اسلام آباد پہنچے گی۔