نئی دہلی (میڈیا ڈسک) بھارت کا شرمناک اور گھناونا چہرہ، زیادتی کا شکار بننے والی لڑکی کو رسیوں سے باندھ کر ملزم کے ساتھ علاقے میں پریڈ کرائی گئی، تشدد کا نشانہ بھی بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خواتین کے لیے دنیا کے سب سے خطرناک ملک بھارت میں زیادتی کا شکار بننے والی معصوم لڑکی پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیے گئے۔
بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں پیش آئے دلخراش واقعے کی رپورٹ میڈیا پر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر میں بھارت کو طنز و تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق زیادتی کا نشانہ بننے والی 16 سالہ معصوم لڑکی اپنے ہی اہل خانہ اور اہل علاقہ کے ظلم کا نشانہ بن گئی۔ متاثرہ لڑکی کو انصاف دلوانے کی بجائے ملزم کیساتھ ہی پورے علاقے میں پریڈ کرا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
16 سالہ لڑکی اور 21 سالہ ملزم کو اہل علاقہ نے رسیوں سے باندھ کر بدترین تشدد کیا اور پورے گاو ¿ں والوں کے سامنے پریڈ بھی کروائی۔ لڑکی کو رسیوں سے باندھ کر پریڈ کروانے میں متاثرہ لڑکی کے گھر والوں کی مرضی بھی شامل تھی۔ مشتعل ہجوم دونوں لڑکا لڑکی کو پریڈ کروانے کے ساتھ ساتھ نعرے بازی کرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بھی بناتا رہا۔ بعد ازاں واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ اس واقعے کے حوالے سے 2 الگ مقدمات درج کیے گئے ہیں، ایک مقدمہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے لڑکے کیخلاف جبکہ دوسرا مقدمہ لڑکی کو علاقے میں پریڈ کروانے اور تشدد کا نشانہ بنانے والوں کیخلاف درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
جیل میں عافیہ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہے، ڈاکٹر فوزیہ
خواتین دہشتگردوں کی فہرست میں گلالئی اسماعیل کا نام بھی شامل
معاملات کا حل میز پر بیٹھ کر نکلتا ہے، طاہر اشرفی
بلوچستان، موسیٰ خیل کے جنگلات میں آگ لگ گئی
نیشنل پرائس کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال تھے، وہ غلط بیانی کر رہے ہیں، دانیال عزیز
حکومت کو معذور افراد کیلئے سہولت پیدا کرنا ہوگی، شازیہ مری
انٹرا پارٹی الیکشن فراڈ ثابت ہوا، اکبر ایس بابر
7.8 کروڑ ڈالر کی امداد ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بہت اہم ہے، وزیراعظم
دانیال عزیز کوعلاقائی سیاسی معاملہ ٹی وی پر نہیں لانا چاہیے تھا، خواجہ سعد رفیق
نیا چیئرمین پی ٹی آئی آصف زردای کا تراشا ہوا ہیرا ہے، خواجہ آصف