مقتول پاکستانی نژاد ڈرائیور کے اہل خانہ کیلئے 8لاکھ ڈالر امداد جمع

واشنگٹن(میڈیا رپورٹ) امریکی عوام نے گزشتہ ہفتے کار چھیننے کے دوران قتل ہونے والے پاکستانی نڑاد امریکی کے اہل خانہ کے لیے 8 لاکھ ڈالر جمع کرلیے۔ محمد انور کی ہلاکت کے بعد ان کے اہلِ خانہ کا ذریعہ ا?مدن ختم ہوجانے پر کمیونٹی نے ان کی معاونت کے لیے ایک گو فنڈ میں پیج بھی بنایا جس پر 6 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 36 ہزار ڈالر سے زائد رقم جمع ہوگئے تھے۔
متاثرہ خاندان نے ا?خری رسومات اور دیگر اخراجات کے لیے ایک لاکھ ڈالر معاونت کی اپیل کی تھی۔”گو فنڈ می“ مہم کے منتظمین نے کہا کہ انہیں پیر کی سہ پہر تک 7 لاکھ 82 ہزار 893 ڈالر موصول ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ جنازے اور دیگر اخراجات کو پورا کرنے کے لیے عطیہ دہندگان سے فی کس 20 ڈالر کی اپیل کی گئی تھی۔
علاوہ ازیں وقوعہ پر لوگوں نے تعزیتی پھول بھی رکھے۔

متاثرہ خاندان نے میڈیا کو ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ مالی معاونت سے جاں بحق ہونے والے شخص کی کمی پوری نہیں کرسکتی لیکن اس سے روزمرہ کی زندگی کے کچھ مسائل اور پریشانیوں کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے عطیہ دہندگان کو مخاطب کرکے کہا کہ ہم ا?پ کا جتنا بھی شکریہ ادا کریں کم ہے، جو محبت اور خلوص ا?پ نے دی وہ غیرمعمولی ہے۔پولیس نے 13 اور 15 سالہ لڑکیوں پر پاکستانی نڑاد امریکی ڈرائیور کے قتل اور کار چھیننے کی دفعات عائد کردی ہیں۔
ساو ¿تھ ایسٹ واشنگٹن سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ اور فورٹ واشنگٹن، میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی 15 سالہ لڑکیوں کے خلاف قتل، ٹیکسی چھیننے کی مسلح کوشش اور سنگین جرم کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پاکستانی پناہ گزین محمد انور واشنگٹن میں اس وقت کھانا پہنچانے کا کام کررہے تھے اور ایک کار چھیننے کی کوشش کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں