کراچی : عقوبت خانے میں شہری پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی : ( کرائم ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے عقوبت خانے میں شہری پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزم نے شہری پر چوری کا الزام لگا کر تشدد کیا تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔