واہ کینٹ پولیس کی کارروائی ،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ذیشان گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) واہ کینٹ پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ذیشان گینگ کا سرغنہ کوساتھی سمیت گرفتارکرکے مسروقہ رقم 38000 روپے، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے کارورائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ذیشان گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ذیشان اور اقبال شامل ہیں،ملزمان سے مسروقہ رقم 38000 روپے، موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدہوا۔

ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان سے ما ل مسروقہ کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی۔ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان نے واہ کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔