پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،300 کلو مضر صحت مٹھائی اور 5 کنال پر کاشت سٹابری کی فصل تلف کر دی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ماہ صیام میں صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 300 کلو مضر صحت مٹھائی اور 5 کنال پر کاشت سٹابری کی فصل تلف کر دی ۔

پیر کو ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق گوجر خان میں سیوریج کے پانی سے کاشت سٹابری کی فصل کو ہل چلا کر تلف کیا گیا ، مضر صحت سٹابری کو ماہ صیام میں سبزی منڈی پر سپلائی کیا جانا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ چاکرہ روڈ پر تلف کی گئی 300 کلو مٹھائی میں مضر صحت کیمیکلز اور رنگوں کی آمیزش پائی گئی، زائد المیعاد مٹھائیوں کو نئی پیکنگ میں فروخت کرنے پر بیکری کو بھاری جرمانہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ کھیت سے پلیٹ تک معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے فوڈ سیفٹی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں،خوراک میں ملاوٹ کرنیوالے مافیا کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائیگی۔