شجاع آباد : مسلح افراد کی گھر میں فائرنگ، میاں بیوی زخمی

شجاع آباد : ( کرائم ڈیسک ) پنجاب کے ضلع شجاع آباد کے علاقے مرزا چوک میں گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں میاں بیوی زخمی ہو گئے۔

شجاع آباد پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث ملزمان نے خاتون کے منہ پر ٹیپ لگا کر مبینہ تشدد بھی کیا جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے خاتون کے شوہر کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔