راولپنڈی ، ضلع بھر میں کرائم کی شرح میں دن بدن اضافہ کے ساتھ چوری اور ڈکیتیوں میں اضافہ ہونے لگا

تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں کمیسٹ سٹور پر ایک مرتبہ پھر ڈکیتی کی بڑی واردات ڈاکو نقدی اور قیمتی سامان لے کر موقع سے فرار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) راولپنڈی میں ضلع بھر میں کرائم کی شرح میں دن بدن اضافہ کے ساتھ چوری اور ڈکیتیوں میں اضافہ ہونے لگا ،تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں کیمسٹ سٹور پر ایک مرتبہ پھر ڈکیتی کی بڑی واردات ڈاکو نقدی اور قیمتی سامان لے کر موقع سے فرار ہوئے ۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ گلراز قائد میں جرائم میں اضافہ چوری اور ڈکیتی کا سلسلہ تھم نہ سکا۔

تھانہ ائیرپورٹ کی حدود قدیر روڈ میں کیمسٹ سٹور پر ڈکیتی کی بڑی واردات ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی فوٹیج میں دکیھا جاسکتا ہے دونوجوان گن پوائنٹ پر کیمسٹ سٹور پرسکون طریقے سے ڈکیتی کرنے میں مصروف ہیں ۔گلزارِ قائد میںکیمسٹ سٹور پر 6 ماہ کے دوران دوسری مرتبہ ڈکیتی کی واردات ہوئی ،ڈکیتی کے دوران کیمسٹ سٹور سے نقدی،موباہل فون اور قیمتی سامان لے اڑے۔
فوٹیج ہونے کے باوجود پولیس ڈاکوئوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ۔ کیمسٹ سٹور کے مالک نے سی سی پی او راولپنڈی سے جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کی اپیل کی ۔ذرائع نے بتایا کہ ائیرپورٹ روڈ اور گلزار قاہد میں ڈکیتی اور کرائم کی وارداتوں میں اضافہ سے شہری پریشان ہیں ۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔