کوٹ رادھا کشن میں مبینہ پولیس مقابلہ، مغوی خواجہ سرا بازیاب

قصور : ( کرائم ڈیسک ) پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران مغوی خواجہ سرا کو بازیاب کروا لیا گیا۔

قصور پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران خواجہ سرا کو اغوا کرنے والے 4 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان نے چند روز قبل تھانہ اے ڈویژن کی حدود سے خواجہ سرا کو اغوا کیا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔