عدالت نے اغوائ اورزیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو مجموعی طورپر10سال قید کی سزا سنا دی

راولپنڈی (کورٹ رپورٹر،نمائندہ خصوصی،عمر جنجوعہ) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالت نے اغوائ اورزیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو مجموعی طورپر10سال قید اور02لاکھ روپے جرمانہ اور04لاکھ روپے ہرجانے کی سزائیں سنا دیں۔
تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان اورمقدمات کی موثر پیروی کررہی ہے جس کے پیش نظر معز ز عدالتیں ملزمان کو قرارواقعی سزائیں سنا رہی ہیں، معزز عدالت کے جج جہانگیر علی گوندلASJ نے اغوائ اورزیادتی کے مقدمہ میں نامزد ملزمان انصب سعید اورعاصم جاوید کو 05/05سال قید،01/01لاکھ روپے جرمانہ اور02/02لاکھ روپے ہرجانے کی سزائیں سنا ئیں،ملزمان نے مدرسہ سے چھٹی سے آنے والے بچے کوسوزوکی میں اغواءکرکے برما پل کرقریب نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ بچے کے ماموں محمد عثمان کی مدعیت میں ستمبر 2020تھانہ کہوٹہ میں درج کیاگیاتھا،،راولپنڈی پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزمان کو قرار واقعی سزا ئیں سنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں