افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اکسانا جرم ہے

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ، جعلی وڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے،فرض شناس افسران اور پولیس کبخلاف دہشت پھیلانا اور عوام کو بھڑکانا جرم ہیں۔وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا بیان

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ شیریں مزاری کا بیان قابل مذمت اور لاقانونیت کی انتہا ہے، شیری مزاری کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو معاملہ بھجوا دیا گیا ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ افسران کے خلاف جھوٹ بول کر عوام کو اکسانا جرم ہے۔سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف پراپیگنڈہ، جعلی وڈیوز پر آپریشن کلین اپ کریں گے۔
فرض شناس افسران اور پولیس کبخلاف دہشت پھیلانا اور عوام کو بھڑکانا جرم ہیں۔جرم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔فارن ایجنٹ ریاست کے خلاف کھل کر سامنے آچکے ہیں، انجام کو پہنچائیں گے۔دوسری جانب گران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کینال روڈ سے ٹینٹ اتارے ٹریفک جام ہو ریا تھا۔
پولیس اور رینجرز بھی وہاں پر موجود تھی۔محسن نقوی نے مزید کہا کہ اب جو پولیس کی طرف ہاتھ بڑھائے گا وہ توڑیں گے۔ پولیس آگے جانا چاہتی تھی انہیں پتہ تھا کہ آگے اسلحہ بردار کھڑے ہیں۔دونوں بار میں نے پولیس کو کہا واپس آ جائیں۔ پولیس کو کہہ دیا رِٹ قائم کرنے کے لیے جو کرنا پڑے کریں۔ان ریاست کی رِٹ قائم کریں گے۔آئی جی پنجاب سے کہہ دیا ڈیڈ لائن دے دیں۔
یہ نہیں ہو سکتا ہے پولیس مار کھاتی رہے اور ہم چپ رہیں۔نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ کوئی سیاسی کارکن اس طرح کی حرکت ہیں کرتا،ایلیٹ کے اہلکاروں سے اسلحہ چھینا گیا اور گاڑی کو نہر میں پھینک دیا گیا،مظاہرین نے ایلیٹ کی گاڑی کو روکا اہلکاروں پر تشدد کیا گیا، دو روز قبل کینال روڈ کو کلیئر کروایا ،میں نے کہا تھا کہ اس ایریا کو کھولیں،ہماری کوشش ہے ماحول خراب نہ ہو اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہو۔