جاپانی وزیر اعظم 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا 2 روزہ دورے پر بھارت پہنچ گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا پیر کی صبح دہلی کے ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں وفاقی وزیر راجیو چندر شیکھر نے ان کا استقبال کیا۔

فومیو کیشیدا دورے کے دوران اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ملاقات کے ساتھ ساتھ جاپان کی انڈوپیسفک حکمت عملی اور اس کی نئی دفاعی پوزیشن کے حوالے سے خطاب بھی کریں گے۔