امریکا کے 200 سے زائد بینکوں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ

نیویارک: (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی مالیاتی نظام میں بینکوں پر شدید دباؤ کے باعث امریکا کے 200 سے زائد بینکوں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ پیدا ہونے لگا، ماہرین معاشیات نے امریکی حکومت کو بیل آوٹ پیکج دینے کی تجویز دے دی۔

امریکی ماہرین معاشیات نے امریکی بینکنگ بحران کے خدشے کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں 30 فیصد قرضوں کا حجم معیشت پر اثر انداز ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق سال 2008ء میں دیوالیہ ہونے والے بینک کی طرز کی صورتحال ایک بار پھر جنم لے رہی ہے اس لیے حکومت کو فوری بینکوں کو رقوم فراہم کرنا ہوں گی۔

ماہرین معاشیات کا مزید کہنا ہے کہ امریکا کے دو بڑے بینک دیوالیہ ہونے کے بعد عالمی سطح پر امریکی بینکوں کو زیادہ مسائل کا سامنا ہے۔