لالیگا : بارسلونا نے ریال میڈرڈ کوایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دیدی

سپین : (سپورٹس ڈیسک ) ہسپانوی لیگ لالیگا میں بارسلونا نے ریال میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے کر مسلسل تیسری بار ال کلاسیکو جیت لیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پروفیشنل فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ال کلاسیکو بارسلونا کے نام رہا، ریال میڈرڈ کی 9 ویں منٹ میں برتری کے بعد بارسلونا نے شاندار کم بیک کیا۔

بارسلونا کی جانب سے سرجی روبرٹو اور فرینک کیسی نے دو گول داغے جبکہ ریال میڈرڈ کی جانب سے ایک گول رونالڈ اریجو نے کیا تھا۔

واضح رہے کہ بارسلونا نے اس جیت کے ساتھ لگاتار تیسرا ایل کلاسکو جیتنے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے ۔