پاکستانی روپے کی مسلسل پسپائی، امریکی ڈالر کی اڑان برقرار

کراچی: (نیوز ڈیسک) روپے کی قدر بحال نہ ہوسکی، امریکی کرنسی کی اڑان کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مزید مستحکم ہوئی ہے، 2 روپے 79 پیسے اضافے کے بعد امریکی کرنسی 284 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 281 روپے 71 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 286 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔