مہنگائی نے اتوار بازاروں کا رخ کرنیوالے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے

اسلام آباد: (کامرس ویب ڈیسک) رمضان سے پہلے آخری اتوار کو مہنگائی نے بازاروں کا رخ کرنے والے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے۔

ملک کے مختلف شہروں میں کھانے پینے کی اشیاء اور کچن آئٹمز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے جس چیز پر 10 روپے بڑھائے منافع خور اس چیز پر 20 اور 30 روپے اضافی وصول کر رہے ہیں۔

مہنگائی کے ستائے شہریوں نے کہا کہ کہیں کوئی چیک اینڈ بیلنس کا نظام موجود نہیں۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو مزید پریشان کرنے والے منافع خوروں کو کنٹرول کیا جائے۔