فیصل آباد سوئی ناردرن گیس کمپنی موسم تبدیل ہونے کے باوجود اپنے صارفین کو گیس فراہم کرنے میں ناکام

مکوآنہ (کامرس ڈیسک) سوئی ناردرن گیس کمپنی موسم تبدیل ہونے کے باوجود اپنے صارفین کو گیس فراہم کرنے میں ناکام، گذشتہ چار ماہ سے شہر اور گردونواح میں گیس کی 16سی 18گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ،محکمہ سوئی گیس کے موسم کی وجہ سے 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے کیلئے اپنے صارفین کو گیس فراہم کررہاہے ، گھریلو صارفین کو کھا نا تیارکرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے آن لائن کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی نے فیصل آباد سمیت ملک بھر کے گھریلو صارفین کو موسم سرما ( دسمبر سے فروری تک)میں دن میں تین اوقات پر گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کیا تھا مگرموسم تبدیل ہوگیا مگرگیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور اب گھریلو صارفین کو 24 گھنٹوں میں سے صرف چند گھنٹے ہی گیس مل رہی رہے اور گھریلو صارفین کو گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کھانا تیار کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور موسم تبدیل ہونے کے باوجود محکمہ سوئی گیس اپنے صارفین کو گیس فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی رہائشی علاقوں میں تقریبا 18 گھنٹے کی گیس لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کا سامنا ہے گھریلو صارفین کو صبح ،دوپہراور شام گیس فراہم کرنے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا جو کہ گھریلو صارفین پر دسمبر سے فروری نفاذ کیا گیا تھا مگر یہ شیڈول اب تک جاری ہے شہریوں کاکہناہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی ایک سازش کے تحت گھریلو صارفین کو پریشان کررہے ہیں ،جس کی وجہ صارفین مہنگی ایل پی جی دیگر لکڑیاں استعمال کرنے پر مجبور ہیں موسم کی تبدیلی کے بعد بھی رہائشی علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ حکومت کی نا کامی ہے یا محکمہ کی حکومت کے خلاف سازش ہے اس سلسلہ میں شہریوں نے وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزارت پیٹرولیم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔