199 ڈاکٹرز و دیگر طبعی عملے کی کورونا ویکسینیشن

خیبرپختونخوا: 199 ڈاکٹرز و دیگر طبعی عملہ کی کورونا ویکسینیشن

پشاور سمیت خیبر پختون خوا میں محکمہ صحت کی جانب سے طبی عملے کو کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری ہے، صوبہ میں مجموعی طور پر 199 ڈاکٹرز اور دیگر طبعی عملہ کی کورونا ویکسینیشن کی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں فرنٹ لائن پر طبی عملہ کو کورونا ویکسین لگائے جا رہے ہیں۔

محکمہ صحت خیبر پختون خوا کی جانب سے اسپتالوں کو یومیہ کی بنیاد پر 50 ویکسین کی خوارکیں فراہم کی جارہی ہیں۔

حکام کے مطابق صوبے میں مجموعی طور 199 طبی عملے کی کورونا ویکسینیشن کی گئی ہے، پشاور میں مجموعی طور پر طبی عملے کے 80 اہلکاروں کی ویکسینیشن کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق صوبہ بھر میں 65 ہزار سے زیادہ ہیلتھ ورکرز نے کورونا ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کروائی ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اپنا تبصرہ بھیجیں