کراچی آرٹس کونسل میں ماہرہ خان کے اعزاز میں تقریب، ایوارڈ سے نوازا گیا

میری خواہش ہے کوئی بھی لیڈر آئے وہ ایماندارہو،میری بچپن سے خواہش تھی اداکارہ بنوں، میری نانی کو اس بات پر اعتراض تھا،اداکارہ

کراچی: (شوبز ڈیسک)آرٹس کونسل کراچی پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی گئی۔

’ایک شام ماہرہ خان کے نام ‘ سے معنون نشست کی میزبانی معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے کی، صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے آرٹس کونسل کی جانب سے ماہرہ خان کو کلچرل ایمبیسڈر آف پاکستان کا ایوارڈ بھی دیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ میری بچپن سے خواہش تھی کہ اداکارہ بنوں، میری نانی کو اس بات پر اعتراض تھا، جب مجھے شعیب منصور کی کال آئی تو یقین نہیں آیا، انہوں نے مجھے فلم ’بول‘ کے لیے آفر دی۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نے بہت کوشش کی کہ اچھی پنجابی بولوں۔ سیاست سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ وہ پٹھان کی طرف ہیں، میری خواہش ہے کہ کوئی بھی لیڈر آئے وہ ایماندار ہو۔