راولپنڈی،ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والی4ملزمان گرفتار،مقدمات درج

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) راولپنڈی پولیس نے ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی4ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدکرلیا۔

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم آصف سی1پستول 30بور معہ ایمونیشن ،مندرہ پولیس نے ملزم شہباز علی سی1پستول 30بور معہ ایمونیشن ، آراے بازار پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم فواد حفیظ سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن اور ملزم مبارک عزیز سی1پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔