کراچی میں شوہر نے چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا

کراچی : (کرائم ڈیسک ) کراچی کے علاقے رنچھوڑ لائن میں شوہر نے چھری کے وار کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا ۔پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ رنچھوڑ لائن گلی نمبر 3 میں پیش آیا، جہاں ملزم عتیق اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کر کے فرار ہوگیا ، مقتولہ دو بچیوں کی ماں تھی اور ملازمت کرکے گھر کا گزر بسر کرتی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتولہ کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق اہل محلہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ کا شوہر کوئی کام نہیں کرتا تھا اور اکثر دونوں میں جھگڑا رہتا تھا۔