کراچی : مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

کراچی : (کرائم ڈیسک) ڈیفنس خیابان عباسی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے ۔ پولیس کے مطابق پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ فائرنگ کےتبادلے میں گرفتار ملزمان کےقبضےسےاسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے ۔

پولیس کے مطابق مبینہ زخمی ڈاکوؤں کی شناخت صدیق، وقاراحمداورعدیل کےناموں سےہوئی ہے ۔ پولیس کاکہنا ہے کہ ملزمان شہر ميں موبائل فون کی دکانیں لوٹنےميں ملوث ہیں، ملزمان نے خیابان سحر،خیابان بدرمیں دکانوں سےسواکروڑ روپےسےزائد کےموبائل لوٹے۔

پولیس کی جانب سے زخمی ڈاکوؤں کو موبائل میں ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔