سول لائنز پولیس کی کارروائی ، قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) سول لائنز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم بابر نواز کو گرفتار کر لیا، ترجمان پولیس کے مطابق ملزم بابر نواز نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑائی جھگڑے کی بنا پر فائرنگ کر کے محمد علی نامی شخص کو قتل جبکہ محمد شہزاد اور شاہ میر کو زخمی کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ایک ماہ قبل تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا تھا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں اور انہیں بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا، ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔