زمان پارک نوگو ایریا بنا ہوا تھا،پولیس نے غیر مسلح ہو کر تمام علاقے کو کلیئر کیا۔زمان پارک سےجوکچھ برآمد ہوا آئی جی پنجاب کچھ دیر بعد تمام چیزیں قوم کے سامنے رکھیں گے۔ وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کی گفتگو
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمان پارک نوگو ایریا بنا ہوا تھا۔نو گو ایریا کلیئر کرا دیا گیا ہے ،عمران خان ملک میں فساد کرنا چاہتا ہے۔پولیس نے غیر مسلح ہو کر تمام علاقے کو کلیئر کیا۔زمان پارک سے کیا کچھ برآمد ہوا مجھے نہیں پتا، آئی جی پنجاب کچھ دیر بعد تمام چیزیں سامنے رکھیں گے۔
آئی جی پنجاب کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں تمام چیزیں قوم کے سامنے رکھیں گے۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ کہ پولیس عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے رہائشی حصے تک نہیں گئی۔ خیال رہے کہ پنجاب پولیس چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہو گئی تھی۔پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کا دروازہ کرین کی مدد سے توڑا۔
عمران خان کے گھر کی دیوار اور دروازہ کرینوں سے گرا دیا گیا
پولیس اندر داخل pic.twitter.com/bRqTie8oy1— M. Akbar Bajwa (@akbarbajwa) March 18, 2023
عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے اندر واٹر کینن کا استعمال کیا گیا۔زمان پارک سے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
پانی والی توپ WATER CANON عمران خان کے گھر کے دروازے کے سامنے سے اندر بوچھاڑ کر رہی ہے pic.twitter.com/uBJAQdb8AP
— M. Akbar Bajwa (@akbarbajwa) March 18, 2023
پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جس کے باعث اہلکار زخمی ہو گئے،زمان پارک اور گرد و نواح میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی تھی جبکہ سندر داس روڈ سے زمان پارک آنے والے راستے بھی ٹریفک کیلئے بند کر دیے گئے تھے۔
Police violence inside Imran Khan's residence in Zaman Park after breaking gates. pic.twitter.com/CPbgAUfFrr
— Khaleej Mag (@KhaleejMag) March 18, 2023
قبل ازیں زمان پارک کے اطراف پولیس نے آپریشن کیلئے پیش قدمی شروع کی،ڈی آئی آپریشن اور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن قیادت کر رہے تھےاور آپریشن میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار حصہ لے رہے تھے۔ آپریشن میں اینٹی رائیٹ فواد اور سی آئی اے اہلکار بھی شامل تھے،پولیس کے مطابق زمان پارک عمران خان کی رہائش کے ارد گرد پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن موجود ہیں۔
یہ تھا سرچ آپریشن pic.twitter.com/G2cKww3snZ
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) March 18, 2023
جبکہ عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے زمان پارک میں میرے گھر پر حملہ کیا جہاں بشریٰ بیگم اکیلی تھیں، یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں؟ یہ لندن پلان کا حصہ ہے جہاں مفرور نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے وعدے کیے گئے تھے۔