کشمیر پریمیر لیگ نے آئیکون اور مارکی پلیئرز کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (این این آئی)کشمیر پریمیر لیگ نے آئیکون اور مارکی پلیئرز کا اعلان کر دیا،شاہد آفریدی مظفرآباد،بابر اعظم کوٹلی پینتھرز،سرفراز احمد اوورسیز وارئیرز، فخر زمان راولاکوٹ ہاکس،محمد عامر باغ اسٹالینزجبکہ شعیب ملک میرپور رائلز کے آئیکون پریئر ہوں گے۔ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کشمیرپریمیر لیگ تیمور خان میڈیا کو بتایا کہ کے پی ایل کے لیے آئیکون اور مارکی پلیئرز کے نام فائنل کر لیے گئے ہیں،شاہد آفریدی مظفر آباد ٹائیگرز کے آئیکون جبکہ محمد رضوان مارکی پلیئر ہوں گے، سرفراز احمد اوورسیز وارئیرزکے آئیکون جبکہ حسن علی مارکی پلیئر میں شامل ہیں،فخر زمان راولاکوٹ ہاکس کے آئیکون جبکہ عماد وسیم

مارکی پلیئر ہوں گے.ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کشمیرپریمیئر لیگ تیمور خان نے بتایا کہ محمد عامر باغ اسٹالینز کے آئیکون جبکہ شاداب خان مارکی پلیئر ہوں گے،بابر اعظم کوٹلی پینتھرز کے آئیکون جبکہ محمد حفیظ مارکی پلیئر میں شامل کیے گئے ہیں،شعیب ملک میرپور رائلز کے آئیکون جبکہ شاہین آفریدی مارکی پلیئر ہوں گے، کشمیر پریمیر لیگ مئی میں آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد میں شیڈول ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں