ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر تیزی آ گئی

ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 3 فیصد رہی، شہر قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران 53 کورونا کیسز رپورٹ،لاہور میں کورونا کی شرح 8.22 فیصد ،اسلام آباد میں 4.20 فیصد رہی ، ماہرین کی شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر تیزی آ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی۔کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران 53 جب کہ ایک ہفتے میں 146 کیسز رپورٹ ہوئے۔نجی یونیورسٹی اور اسپتال عملے اور طلبہ کے ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی۔محکمہ صحت سندھ کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح ایک ہفتے کے دوران 12.91 فیصد تک پہنچ گئی۔
این آئی ایچ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2.98 فیصد ریکارڈ کی گئی۔آغا خان یونیورسٹی کراچی نے بھی اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ گذشتہ چند دنوں سے عملے اور طلبہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔اس کی علامات میں سردی، بخار اور موسمی بخار شامل ہے۔


معاشرے میں کورونا وائرس تاحال موجود ہے۔تمام ہیلتھ کیئر ورکرز سمیت طلبہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

تمام عملہ و طلبہ ماسک لازمی پہنیں، بوسٹر ڈوز کو اگر چھ ماہ گزر گئے ہیں تو دوبارہ لگوائیں۔اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ تمام عملہ کورونا اس جیسی علامات کے مریض کا معائنہ کرتے وقت پی پی ای لازمی پہنیں۔بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی129 کیس رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 14 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ جمعرات کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران4ہزار334کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 129 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے باعث کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح2.98 فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 14 کی حالت تشویشناک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف شہروں کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں 523 ٹیسٹوں میں 43 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 8.22 فیصد رہی، اسی طرح اسلام آباد میں 333 ٹیسٹوں میں 14 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 4.20 فیصد رہی اور راولپنڈی میں 225 ٹیسٹوں میں سے 3 افرادکے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 1.33 فیصد رہی۔

کیٹاگری میں : صحت