ڈرون واقعہ پر روسی سفیر کا امریکا کو انتباہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے لیے روسی سفیر نے حالیہ ڈرون واقعہ کے بعد واشنگٹن کو خبردار کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بحیرہ اسود پر امریکی ڈرون تباہ ہونے کے بعد روس اور امریکا کے درمیان اب لفظی گولہ باری جاری ہے۔

اسی معاملے پر امریکا کے لیے روسی سفیر نے واشنگٹن کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہیکہ وہ روسی سرحدوں کے قریب اپنی دشمنانہ پروازوں سے باز رہے۔روسی سفیرنے کہا ہم یہ توقع کرتے ہیں کہ امریکا میڈیا میں مزید کسی قیاس ا?رائیوں سے گریز کرے اور روسی سرحدوں کے قریب اپنی جارحانہ اور دشمنی پر مبنی پروازوں سے بھی باز رہے۔روسی سفیرکا کہنا تھا کہ ہم امریکا کے کسی بھی مسلح عمل کو کھلی دشمنی کے طورپر دیکھیں گے۔