مسلسل تیسری بار ناکامی، رونالڈو یلو کارڈ ملنے پر آگ بگولہ ہوگئے

ریاض: (ویب ڈیسک) سعودی فٹبال کلب النصر کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو مسلسل تیسرے میچ میں کوئی گول اسکور کرنے میں ناکام رہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق النصر اور ابھا فٹبال کلب کے درمیان کھیلے گئے میچ بھی رونالڈو کوئی گول اسکور نہ کرسکے البتہ انہیں النصر کلب جوائن کرنے کے بعد پہلی بار یلو کارڈ بھی مل گیا۔

کوارٹر فائنل میں النصر کو 2-0 کی برتری حاصل تھی جب رونالڈو کو ریفری کی جانب سے یلو کارڈ دیکھایا گیا اور یوں انہیں میدان بدر ہونا پڑا، اس دوران سٹار فٹبالر نے غصے میں گیند کو لات مار کر دور پھینک دیا تھا۔