لیجنڈز لیگ: ورلڈ جائنٹس نے انڈیا مہاراجہ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی

دوحہ: (سپورٹس ویب ڈیسک) قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے پانچویں میچ میں ورلڈ جائنٹس نے انڈیا مہاراجہ کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔
دوحا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں انڈیا مہاراجہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنائے، سریش رائنا 49 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں ماوندر بسلا 36، عرفان پٹھان 25، روبن اتھاپا 5، یوسف پٹھان 3، کپتان ہربھجن سنگھ 2 رنز بناسکے۔ ورلڈ جائنٹس کی جانب سے بریٹ لی نے 3، کرسٹوفر مافو اور ٹینو بیسٹ نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔

ہدف کے تعاقب میں ورلڈ جائنٹس کے اوپنر کرس گیل نے شاندار بلےبازی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 46 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، دیگر کھلاڑیوں میں شین واٹسن 26، کپتان ایرون فنچ 5، روس ٹیلر 7، سمت پٹیل نے 12 رنز بنائے۔ انڈیا مہاراجہ کی جانب سے عرفان پٹھان نے 2 جبکہ پروین تانبے، اشوک دندا اور ہربھجن سنگھ ایک ایک وکٹ حاصل کرسکے۔