آئی ٹی سی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 18 مارچ سے شروع ہوگا

اسلام آباد (سپورٹس ویب ڈیسک ) اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے زیر اہتمام اور ایمپیٹس کے تعاون سے انٹرنیشنل ٹینس چیمپئن شپ ( آئی ٹی سی ) اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 18 مارچ سے اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں شروع ہو گا۔

ٹورنامنٹ میں 8 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18، لیڈیز انڈر 18، بوائز انڈر 14، گرلز انڈر 14، بوائز اینڈ گرلز انڈر 12 اور بوائز اینڈ گرلز انڈر 10 کیٹگریز کے مقابلے شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ چیف آرگنائزر ڈیوس کپ کوچ فضل سبحان نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ایونٹ کے فائنل مقابلے 19 مارچ منعقد ہوں گے۔