جونیئر ہاکی ورلڈ کپ و جونیئر ایشیا کپ کی ٹیم کیلئے ٹرائلز کا شیڈول جاری

کراچی: (سپورٹس ڈیسک) جونیئر ایشیا کپ اور جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے ٹرائلز کراچی اور لاہور میں ہوں گے جن کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ پاکستان جونیئرز ہاکی ٹیم کے لئے ٹرائلز کراچی میں 18 اور 19 مارچ کو ہونگے، ٹرائلز کے ایچ اے سٹیڈیم میں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک منعقد کئے جائیں گے، سندھ اور بلوچستان بھر سے جونیئر ہاکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔

نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں ٹرائلز 20 اور 21 مارچ کو ہوں گے، جس میں پنجاب، کے پی کے، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے کھلاڑی شرکت کریں گے۔

تمام کھلاڑیوں کو ایف آر سی، ب فارم اور شاختی کارڈ کے اصل دستاویزات ہمراہ لانے کی ہدایات دی گئی ہیں، ٹرائلز میں یکم جنوری 2002 یا اس کے بعد کی تاریخ پیدائش کے حامل کھلاڑی شرکت کر سکیں گے۔